• news

برطانیہ: ملکہ الزبتھ اور شوہر فلپ  نے شادی کی 73 ویں سالگرہ منائی

اسلام آباد( آن لائن ) ملکہ الزبتھ اور 99 پرنس فلپ کی شادی دوسری عالمی جنگ کے اختتام کے صرف دو برس بعد 20 نومبر1947 کو لندن کے ویسٹ منسٹر ابے میں ہوئی تھی۔20 نومبر کو شادی کی سالگرہ کے موقع پر شاہی محل بکنگھم پیلس کی جانب سے ایک تصویر جاری کی گئی جس میں ملکہ اپنے شوہر کے ساتھ مسکراتی ہوئی ان کارڈز کو دیکھ رہی ہیں جو انکے پڑپوتے اور پڑپوتیوں شہزادہ جارج، شہزادی شارلوٹ اور شہزادہ لوئیس نے انہیں بھیجے ہیں۔یہ تصویر ونڈسر محل میں اتاری گئی، جو مغربی لندن میں ملکہ الزبتھ کی رہائش گاہ ہے اور جہاں یہ شاہی جوڑا لاک ڈان کے دوران قیام پذیر ہے۔ملکہ الزبتھ اس موقع پر ہیرے اور جواہرات سے مزین وہی زیورات پہنی ہوئی تھیں، جو انہوں نے اپنی شادی کے ابتدائی دنوں میں اور اپنے ہنی مون کے پہلے حصے کے دوران جنوبی انگلینڈ کے بروڈلینڈز میں تصویریں بنواتے وقت پہنے ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن