• news

نیب بلوچستان نے تھری اے الائنس کے ایک اور ملزم کو سبی سے گرفتار کرلیا

کوئٹہ (آن لائن) قومی احتساب بیورو بلوچستان نے تھری اے الائنس کیس کے ایک اور ملزم سردار شادی خان کو سبی سے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم ڈیرہ مراد جمالی و گردونواح کے سینکڑوں لوگوں سے منافع کے جھانسہ پر کروڑوں روپے وصول کر کے روپوش تھا۔ ڈی جی نیب بلوچستان کی ہدایات پر مرکزی ملزم کاشف قمر کی گرفتار ی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ ملزم کو احتساب عدالت کوئٹہ میں پیش کر کے 12 دن کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن