• news

سیالکوٹ: غلط حرکات سے منع کرنے پر  خاتون نے سوتیلے بیٹے، ساس کو قتل کرا دیا

سیالکوٹ (نامہ نگار) غلط حرکات سے منع کرنے پر خاتون نے ساتھیوں کی مدد سے سوتیلے بیٹے اور ساس کو قتل جبکہ خاوند کو شدید زخمی کروا دیا۔ پکی کوٹلی میں 42سالہ محمد قدیر دس سالہ بیٹے ساحل کے ہمراہ آٹو رکشہ پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ ساحل بازو اور سینے میں گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ زخمی قدیر جس کے چہرے پر گولی لگی تھی زیر علاج ہے۔ محمد قدیر کے والد محمد نواز کا کہنا ہے کہ بیٹے اور پوتے کے زخمی ہونے کی اطلاع ملنے پر وہ دھریکاں والا کھوہ گیا جہاں پر قدیر کی والدہ خورشید بی بی مردہ حالت میں پڑی تھی۔ محمد نواز کا کہنا ہے کہ قدیر نے پانچ چھ سال قبل راحت بی بی سے شادی کی تھی۔ عورت اچھے کردار کی نہ تھی، قدیر اسے منع کرتا تھا۔ پولیس نے محمد نواز کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن