• news

وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اسدعمر

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز/نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمرنے ملک بھر کے نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ نوجوانوں کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں، وزیراعظم عمران خان نے ساری جدوجہد نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یوتھ کونسل کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہیکہ وزیراعظم نے نیشنل یوتھ کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یوتھ کونسل کی سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے،ملک بھر سے 50 نوجوانوں کا انتخاب کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان وزیراعظم کے ساتھ مل کر وہ پالیسیاں تشکیل دیں گے جو ان کی ضرورت ہیں،پاکستان بننے اور عمران خان کی جدوجہد میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، یوتھ کونسل کا سلیکشن پراسس انتہائی شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، اسد عمر نے کہا کہ نوجوان کامیاب جوان کی ویب سائیٹ سے اپلائی کریں، 50 بہترین قابل نوجوانوں کو کونسل رکنیت کیلئے منتخب کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن