• news

  نیب نے نواز شریف کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کی تیاری کرلی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) قومی احتساب بیورو (نیب)نے نواز شریف کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کی تیاری کرلی، آئندہ ہفتے نواز شریف سمیت اہم شخصیات کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔ غیرملکیوں کی سیکیورٹی کیلئے غیرقانونی طریقے سے73سیکیورٹی گاڑیاں خریدی گئیں، نوازشریف نے  سارک کانفرنس کے شرکاکیلئے بلٹ پروف گاڑیاں امپورٹ کرائی تھیں، جس کے بعد بلٹ پروف گاڑیاں نوازشریف اور مریم نوازکے زیر استعمال رہیں۔ نوازشریف کے غیرقانونی اقدام سے1ارب95کروڑ کانقصان پہنچا ، ریفرنس میں سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیوروآفتاب سلطان بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز،فوادحسن فواد ودیگربھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال پہلے ہی نواز شریف کے خلاف بلٹ پروف گاڑیوں کے غیرقانونی استعمال پر ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن