• news
  • image

بک شیلف  ……قلم کا مزدور

اسلام میں محنت کی اہمیت مسلمہ ہے۔ جسمانی مشقت کے علاوہ ذہنی مشقت کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔ مزدور کے حقوق کی پاسداری کرنا چاہئے۔ زیر نظر کتاب میں مقصود چغتائی نے فیکٹری کے مزدوروں سے لے کر ایسے افراد جن کا روزگار قلم سے وابستہ ہے، حقوق پر تفصیلات بتا کر معاشرے کے پڑھے لکھے افراد کے حقوق کو اجاگر کرنے کی کاوش کی ہے۔ اسلام میں معاشرے کے مختلف طبقات کے حقوق اور فرائض کا تفصیل کے ساتھ بتایا گیا ہے۔ مصنف نے ادیب، شاعر، صحافی، ڈاکٹر، انجینئر، وکیل اور قلم کار کے قلم کی اہمیت بتا ئی ہے۔معاشرے کے ایسے اہم افراد کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔کتاب کے  160 صفحات ہیں قیمت ایک ہزار روپے ہے کتاب ولید پبلشرز 394 بلاک G4 ایم اے جوہر ٹاؤن لاہور سے دستیاب ہے۔ (تبصرہ: ڈاکٹر شاہ نواز تارڑ) 

epaper

ای پیپر-دی نیشن