پاکستان کو 2 انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کرانے کی اجازت مل گئی
لاہور (نمائندہ سپورٹس )ٹینس کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کرانیکی اجازت دیدی۔آئی ٹی ایف کی اجازت کے بعد پاکستان جونیئر ٹینس کے بیک ٹو بیک 2 انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔پہلا اآ ٹی ایف جونیئر جی 5 ٹورنامنٹ 23 تا 29 نومبر اسلام آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا جونیئر جی 5 ایونٹ 30 نومبر سے 5 دسمبر تک ہوگا۔پاکستان میں ہو رہے اس ایونٹ میں امریکہ، روس، برطانیہ، جاپان، نیپال، ترکی کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مطابق ایونٹس میں شرکت سے قبل کھلاڑیوں کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے اور انہیں قرنطینہ کرنا ہوگا۔پی ٹی ایم کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے سے قبل کرونا ٹیسٹ بھی کرانا ہوگا۔