• news

کراچی: پولیس فائرنگ سے شہری کا قتل، اے ایس آئی کو سزائے موت کا حکم

کراچی(نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس کی فائرنگ سے قتل ہونے والے شہری مقصود کے قتل کے مقدمے میں مجرم اے ایس آئی طارق کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 16 نے پولیس کی فائرنگ سے قتل ہونے والے شہری مقصود کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے مجرم اے ایس آئی طارق کو سزائے موت سناتے ہوئے 2 لاکھ روپے ہرجانہ لواحقین کو ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے مقدمہ میں مفرور عاشق حسین چاچڑ کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

ای پیپر-دی نیشن