• news

بھارت نے کشمیر میں تمام قوانین ، معاہدوں کو سبوتاژ کیا: صدر آزادکشمیر

لندن( عارف چودھری ) جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں اووسیز کشمیریوں کے وفد کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ، ایل او سی پر بھارتی در اندازی ، اوورسیز میں کشمیر کے حوالے سے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال ، اسلام آباد کشمیر ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں صدر آزاد کشمیر اوورسیز میں کشمیری کمیونٹی کی مسئلہ کشمیر کے لئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کشمیری دلیری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔اوورسیز میں مقیم کشمیری کمیونٹی نے جس انداز میں اپنے کشمیری بھائیوں کی آواز کو دنیا میں بلند کیا،یہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیر میں بھارت نے تمام تر بین الاقوامی قوانین ، معاہدوں کو سبوتاژ کیا۔اقوام عالم نے اگر بھارت کو نہ روکا تو خطہ میں امن کا خواب ادھورا رہے گا۔ ہمیں سفارتی سطح پر کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کو ساتھ ملا کر بھرپور اور مؤثر حکمت عملی کے ساتھ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ محمد اعظم ، راجہ سلیم اختر جناح ، تہمینہ اظہر چیئرپرسن پی ٹی آئی یارکشائر ریجن برطانیہ ، راجہ یعقوب خان ، حسن احمد اور دیگر شریک تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن