ایران نے پاناما کا تیل برادر جہاز سمگلنگ کے الزام میں روک لیا
تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی پاسداران انقلاب نے پانامہ کے پرچم بردار ایک بحری جہاز کو روک لیا ہے فورسز کے ترجمان نے ایرانی نیوز ایجنسی فارس کو بتایا کہ اس جہاز پر تقریباً تین لاکھ لیٹرز تیل غیر قانونی طریقے سے اسمگل کیا جا رہا تھا جہاز پر موجود غیر ملکی عملے کے دس ارکان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔