• news

 ججز کیساتھ ناروا سلوک‘چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریکارڈ مانگ لیا

ملتان (سپیشل رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں ججز کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا ڈیٹا فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس ضمن میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و ایچ آر ڈسٹرکٹ جوڈیشری محمد جاوید الحسن چشتی نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جس میں پنجاب کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو گزشتہ دو سال کے دوران میں ججز کے ساتھ ہونیوالے ناروا سلوک کے واقعات سے متعلق ایک روز میں تفصیل دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تفصیل میں ججز کا نام، ملوث وکلاء کے نام ،واقعے کی تفصیل اور آخری نتیجہ شامل ہیں۔ تاہم گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کی رخصت کے باعث تفصیلی رپورٹ مرتب نہیں کی جاسکی۔

ای پیپر-دی نیشن