• news

گورنر سندھ، اسد عمر نے پریس کانفرنس کے دوران کرونا ایس او پیز نظر انداز کر دیئے 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ  اسد عمر نے کرونا کے حوالے سے ضابطہ کار ( ایس او پیز) نظر انداز کردیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کرونا ایس او پیز پر عمل کرنے میں عمران اسماعیل اور اسد عمر نے خوب بے احتیاطی کا مظاہرہ کیا۔ پریس کانفرنس کا آغاز تو ماسک لگا کرکیا لیکن سوال و جواب کے دوران ماسک لگانا بھول گئے۔  پریس کانفرنس کے دوران کافی دیر تک دونوں ایک دوسرے کے قریب قریب ماسک کے بغیر بیٹھے رہے۔ حکومتی  ارکان کے اس رویے پر سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ احتیاط سب کے لیے ضروری ہے اور حکومتی نمائندوں کے لیے زیادہ ضروری تاکہ لوگوں کو نصیحت حاصل ہو۔

ای پیپر-دی نیشن