امریکہ میں خاتون کو کلرک نے دوسرا لاٹری ٹکٹ تھما دیا، کروڑ پتی بن گئی
میسوری(نیٹ نیوز) امریکی اخبار کے مطابق ریاست میسوری میں خاتون لاٹری ٹکٹ خریدنے گئیں۔ خاتون کسی اور لاٹری کا ٹکٹ خریدنے گئیں تھیں لیکن کلرک نے محترمہ کو ان کا مطلوبہ ٹکٹ دینے کے بجائے ’’بریک دی بینک‘‘ نامی لاٹری ٹکٹ تھما دیا۔ پہلے تو خاتون کو غصہ آیا اور کچھ تکرار بھی ہوئی لیکن پھر انہوں نے وہ ٹکٹ یہ سوچ کر رکھ ہی لیا کہ دیکھئے قسمت کو کیا منظور ہوتا ہے۔ کلرک نے غلطی سے جو ٹکٹ خاتون کو تھمایا تھا اس پر 1 لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ نکل آیا اور خاتون روپوں کے حساب سے کروڑ پتی ہوگئیں۔