• news

سعودی عرب نے غیر قانونی رہائش پذیر 143 پاکستانی ڈی پورٹ کردیئے

ملتان (کرائم رپورٹر) سعودی عرب نے غیر قانونی رہائش پذیر 143 پاکستانی ڈی پورٹ کردیئے،143 پاکستانی سعودی ائرلائن کی پرواز ایس وی 800 کے ذریعے ملتان ائر پورٹ گزشتہ روز پہنچے ، ان افراد میں سے 121 کے پاس پاسپورٹ موجود تھا جبکہ 22ایمرجنسی پاسپورٹ پر سفر کررہے تھے جنہیں ایف آئی اے نے ان افراد کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن