• news

بیرونی عناصر کوئی حل مسلط کریں نہ اپنے ایجنڈے کیلئے افغانستان کو استعمال کریں: چین

نیویارک( شِنہوا)چین کے ایک نمائندے نے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلی سطح غیر رسمی اجلاس میں کہا ہے کہ بیرونی عناصر اپنے ملکی ایجنڈے کی خاطر  افغانستان کے مسئلے کو استعمال نہ کریں۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے سلامتی کونسل کے ارکان ایسٹونیا،جرمنی اور انڈونیشیا کے مشترکہ زیر اہتمام اور افغانستان، فن لینڈ، ناروے اور قطرکے باہمی تعاون سے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو افغان عوام کی خواہش کا احترام کرنا چاہئے اور یہ یقینی بنانا چاہئے کہ امن عمل افغان زیرقیادت اور افغان ملکیت  میں ہو۔ بیرونی عناصر کوئی حل مسلط نہ کریں اور اپنے داخلی ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے افغان مسئلہ کو استعمال نہ کریں۔افغانستان کو ایشیا کا دل قرار دیتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ افغان صورتحال کا طے کے امن و استحکام پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔گینگ نے کہا کہ چین 12 ستمبر کو دوحہ میں شروع ہونے والے  پہلے  بین الافغان مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے، جو کئی دہائیوں سے جاری اس تنازعہ کے خاتمے کا ایک موقع مہیا کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن