• news

 کراچی کسٹم کی بڑی کارروائیاں‘  کروڑوں روپے کی سمگلنگ  ناکام بنا دی 

کراچی (آئی این پی)کسٹم حکام نے جناح ایئرپورٹ اورپوسٹ آفس میں بڑی کارروائی میں کروڑوں روپیمالیت کی اشیااسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے جناح ایئرپورٹ اورپوسٹ آفس میں اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں کیں اور کروڑوں روپے  مالیت کی اشیاکی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ شاہراہ فیصل پرپوسٹ آفس میں پارسل سے قدیم اورنایاب قیمتی سکے برآمد ہوئے ، قیمتی سکوں سے بھراپارسل چنیوٹ سے شارجہ بھیجا جارہا تھا، نایاب سکوں کی مالیت کیلئے محکمہ آرکیالوجی کے  ماہرین کی خدمات طلب کرلی گئی ایک اورکارروائی میں ہانگ کانگ  بھیجے جانے والے پارسل سے ممنوعہ  دوائیں برآمد ہوئیں ، حکام نے بتایا کہ ہانگ کانگ کاپارسل گلبرگ لاہورپوسٹ آفس سے بک کرایاگیاتھا ، پوسٹ آفس میں تعینات کسٹمز عملے نے پارسل تحویل میں لے لیے اور تفتیش جاری ہے۔کسٹمزحکام نے جناح ائیرپورٹ پردبئی سے آئے مسافرکے قبضے سے کمرشل ممنوعہ سامان بر آمد کرلیا ، سامان میں دس ہزارمیموری کارڈ، نقلی زیورات اورپتھرشامل ہیں، ضبط کیے گئے سامان کی مالیت پانچ کروڑ رو پے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن