• news

سیشن کورٹ نے  کیپٹن(ر) صفدر کی عبوری ضمانت میں 4 دسمبر تک توسیع کر دی

لاہور (اے پی پی) لاہور کی سیشن عدالت نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، سڑک بلاک کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت میں 4 دسمبر تک توسیع کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج نذیر احمد نے کیس کی سماعت کی۔ ہفتہ کے روز عدالتی سماعت پرکیپٹن صفدر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ ان کے وکیل کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن