• news

امریکی قصبے یٹکیا جیوک میں 66 دن کی طویل رات کا آغاز

الاسکا (نوائے وقت رپورٹ)امریکی ریاست الاسکا کا قصبہ یٹکیاجیوک، جس کو پہلے بیرو کے نام سے جانا جاتا تھا، وہاں 18 نومبر کو جب سورج غروب ہوا تو طویل ترین رات کا آغاز ہوا۔درحقیقت یہ اس قصبے میں 2020 میں آخری بار سورج غروب ہوا تھا اور اب وہاں کے رہائشی سورج کی روشنی کو دوبارہ 2 ماہ سے زیادہ عرصے بعد 23 جنوری کودیکھ سکیں گے۔اس کی وجہ قطبی رات ہے جو آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں ہر سال موسم سرما میں نظر آتا ہے کیونکہ زمین اپنے محور پر تھوڑی جھک جاتی ہے۔گرمیوں میں اس خطے میں سورج کی روشنی 24 گھنٹے تک برقرار رہتی ہے جسے مڈنائٹ سن کہا جاتا ہے۔18 نومبر کو سورج صرف 34 منٹ کے لیے طلوع ہوا اور دوپہر ایک بج کر 29 منٹ پر غروب ہوگیا اور اب 66 دن بعد دوبارہ طلوع ہوگا۔ویسے 2 ماہ سے زیادہ عرصے تک تاریکی کے بارے میں سننا عجیب تو لگتا ہے مگر اس قصبے کو 11 مئی سے 18 اگست تک کبھی ختم نہ ہونے والی دن کی روشنی کا بھی سامنا ہوتا ہے۔شمالی اور جنوبی قطب میں سال میں ایک بار سورج غروب اور طلوع ہوتا ہے، یعنی بہار میں سورج طلوع ہوتا ہے اور سرما میں غروب ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن