18 افسر تبدیل، فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) طاہرفاروق سٹاف افسر وزیراعلیٰ کیپٹن (ر) محمد علی ڈی سی ڈی جی خان تعینات
لاہور( سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 18 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری ( ایڈمن) محکمہ خوراک مس شیرین ناز کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری ، سربراہ پی ایم آر یو،آئی اینڈ سی ونگ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن، مس صائمہ علی کو سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن میں رپورٹ کرنے ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) طاہر فاروق کو تبدیل کرکے سٹاف افسر وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان، اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری کا سندھ تبادلہ کر دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پنجاب حکومت میں گریڈ 17کی پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروسز کی خاتون افسر مس مرضیہ سلیم کو گریڈ 18میں ترقی دے آئندہ احکامات تک پنجاب میں موجودہ عہدے پر فرائض سر انجا م کے احکامات جاری کئے ہیںجبکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن راولپنڈی محمد زاہد اکرام کو ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سائوتھ پنجاب،تعیناتی کے منتظر خرم بشیر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چنیوٹ ، ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر مس زاہدہ اظہر کو ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ،سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں جنرل ڈیوٹی کرنے والے جہانگیر احمد کو ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن راولپنڈی ، ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ منور حسین گورائیہ کو رجسٹرار صوبائی محتسب پنجاب ،سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں جنرل ڈیوٹی کرنے والے محمد انور کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ ، سیکرٹری (ڈی آر ٹی اے ) فیصل آباد ضمیر حسین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ساہیوال ،ڈپٹی سیکرٹری زراعت شیر افغان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ساہیوال ، جبکہ تعیناتی کے منتظر محبوب علی خان کو ڈپٹی سیکرٹری زراعت پنجاب تعینات کر دیا ہے۔ ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19کے ڈائریکٹر فنانس پنجاب نصاب ٹیکس بک بورڈماجد اقبال کی 115دن کی چھٹی منظور کر لی ہے۔