• news

علامہ خادم رضوی کی وفات عظیم نقصان، مختلف شخصیات کا خراج عقیدت

لاہور، گوجرانوالہ (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر، نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ مرحوم علامہ محمد اقبال سے بھی گہری عقیدت اور وابستگی رکھتے تھے۔علامہ خادم حسین رضوی کی زندگی حرمت رسولﷺ کے تحفظ اور غلبہ دین کی جدوجہد میں گزری جو بڑے اعزاز کی بات ہے۔ جماعت اسلامی کی پوری قیادت مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اس موقع پر رہنما جماعت اسلامی میاں مقصود احمد، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید، مولانا احمد حسن اشرفی، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا حافظ زبیر حسن، حافظ خالد حسن، پروفیسر مولانا یوسف خان،مولانا محمد اکرم کاشمیری، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی کی تحفظ ناموس رسالتؐ کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کی وفات سے ملک ایک عاشقِ رسولؐ سے محروم ہوگیا جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے علامہ خادم حسین رضوی کے لیے مغفرت کی دعا کرائی۔انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی امیرمولانا ڈاکٹر سعید احمد عنا یت اللہ،،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ، نائب امیرمولانا حافظ ملک عبدالصمد، مولانا عبدالروف مکی،مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ، معاونِ خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا امداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی اچانک وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مر حوم نے زندگی کی آخری سانس تک ختم نبوت کے محاذ پر پہرہ دیا۔پیر محمد افضل قادری نے کہا علامہ خادم حسین رضوی کی وفات سے عالم اسلام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تحریک لبیک کے مرکزی چیئرمین علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا،پیرسید محمد علی حسنین شاہ بخاری،پیرسید علی سجادحیدر شاہ بخاری،مولانا محمد اکبر نقشبندی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،ودیگر نے اظہار تعزیت اور ان کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔ لاہورسے سٹاف رپورٹرکے مطابق حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری دربارکمیٹی کے سابق چیئرمین سیٹھ اختر سعیدچشتی اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر لاہور کے صدر فاروق آزادنے کہاہے کہ علامہ خادم حسین ر ضو ی جرا ت اور بہادی کا نام تھا۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہو ں نے کہاکہ پاکستان ایک بڑے عالم دین اور سچے عاشق رسول ؐسے محروم ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن