صدر ٹرمپ کا بڑا بیٹا بھی کرونا کا شکار
واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے بڑے صاحب زادے کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیر کا کووڈ 19 کا ایک ٹیسٹ لیا گیا تھا جو مثبت آیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان میں انفیکشن کی علامات نہیں ہیں اور وہ فی الحال کوویڈ 19 کے مریضوں کی ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔