رانا ثنا کیخلاف منشیات کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت5دسمبر تک ملتوی کردی۔ رانا ثنااللہ خان اوردیگر ملزمان عدالت میںپیش ہوئے۔ رانا ثنااللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے موقف اپنایاکہ پنجاب بار کونسل کے انتخابات کی وجہ سے اعظم نذیر تارڑ مصروف ہیں۔عدالت نے کہا کہ رانا ثنااللہ کا کیس فرد جرم کی کاروائی کے لیے فکس اور فریقین کے وکلا ء دلائل دیں عدالت بحث سنے گئی۔فرہاد علی شاہ نے کہاکہ اس کیس میں اعظم نذیر تارڑ سینئر وکیل ہیں وہ بار کے انتخابات میں مصروف ہیں۔فاضل جج نے کہاکہ آپ کا وکالت نامہ بھی ہے اور آپ بھی سینئر وکیل ہیں بحث کریں۔فرہا د علی شاہ نے موقف اپنایا کہ اعظم نذیر تارڑ کی اجازت کے بغیر فرد جرم کی کاروائی پر دلائل نہیں دے سکتا۔