طورخم بارڈر پر دیوار کی تعمیر پر کشیدگی‘ فورسز الرٹ: حکام میں تلخ کلامی
لنڈی کوتل (اکمل خان قادری) پاک افغان طورخم بارڈر پر حالات کشیدہ ہو گئے ہیں اور دونوں طرف کی فورسز الرٹ ہیں بارڈر پر ہر قسم آمدورفت معطل پاکستان کی جانب طورخم میں دیوار پر تعمیراتی کام جاری تھا کہ افغان بارڈر فورسز نے بند کرنے کیلئے کہا جس سے تلخ کلامی تک نوبت پہنچی گیٹ کی بندش اور وزیراعظم عمران کی حالیہ دورہ کابل متضاد چیزیں ہیں تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم میں بارڈر مینجمنٹ کے سلسلے میں گیٹ کے قریب پاکستانی حدود میں ایک دیوار پر تعمیراتی کام جاری تھا کہ افغان فورسز کو ایک آنکھ سے نہیں بھائی اور اسے بند کرنے کیلئے کہا جس کے ردعمل میں دونوں جانب فورسز کے اہلکار الرٹ ہو گئے جس کے باعث طورخم کے حالات کشیدہ ہو گئے اور یکایک طورخم سنسان ہو گیا ہے بارڈر کو ہر قسم آمدورفت کیلئے معطل کیا گیا ضلع خیبر کے پی ڈپٹی کمشنر محمد اسلم وزیر نے گیٹ کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔