نواز شریف پی ڈی ایم کے پشاور جلسے سے خطاب نہیں کریں گے: مریم نواز
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اتوار کو پشاور میں ہونے والے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب نہیں کریں گے۔ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے دریافت کرنے پر مسلم لیگ ن کی نائب مرکزی صدر نے تصدیق کی ہے کہ طبیعت کی خرابی کے باعث نواز شریف حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے پشاور میں ہونے والے جلسے سے خطاب نہیں کرسکیں گے۔صارف کو جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ پشاور میں خطاب نہیں کرسکیں گے کیوں کہ ابھی بھی بہت تکلیف ہے۔