• news

ہمارا مستقبل سی پیک سے جڑا ہے‘ چین کیساتھ ملکر حفاظت کرینگے: شاہ محمود 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی پیک سے متعلق بیان میں کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک ڈوزیئر پیش کیا۔ شواہد سے واضح کیا تھا کہ کیسے بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے شواہد پیش کئے  تھے کیسے بھارت سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنانے کے درپے ہے ہمارا اور اس خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہوا ہے سی پیک کی ہر ممکن حفاظت  کو یقینی بنانے کیلئے ہم پرعزم ہیں چیف بھی سی پیک کی اہمیت کو سمجھتا ہے اس لئے سکیورٹی پر واضح پیغام دیا ہے چین سے ملکر سی پیک کی حفاظت کریں گے اور منصوبے مکمل کریں گے ڈوزیئر میں ظاہر کئے گئے خدشات اقوام متحدہ اور تمام اہم عالمی فورمز پر اٹھائیں گے پاکستان افغانستان میں قیام امن سمیت خطے کے استحکام کیلئے کوششیں کر رہا ہے سی پیک کے خلاف سازش کرنے پر بھارت کو ناکامی ہوگی بھارتی ہتھکنڈوں پر پاکستان خاموش نہیں رہیگا۔

ای پیپر-دی نیشن