شافع حسین سے فین انڈسٹری کے وفد کی ملاقات‘ چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن چودھری شافع حسین سے پاکستان الیکٹرک فین مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے شیخ خاور رفیق اور شیخ فہد رفیق چیئرمین پیفما کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ چودھری شافع حسین نے فین انڈسٹری کے مالکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فین انڈسٹری گجرات کی اہم صنعتوں میں سے ایک ہے جہاں پر بہترین اور معیاری پنکھے بنتے ہیں جو ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ ایکسپورٹ کرنے سے بھاری زرمبادلہ بھی کما رہے ہیں۔ چودھری شافع حسین نے کہا کہ فین انڈسٹری نے گجرات و گرد ونواح کے ہزاروں افراد کو باعزت روزگار فراہم کر رکھا ہے۔ وفد میں مرزا زاہد وائس چیئرمین پیفما، ملک صفدر، غیاث الدین پال، میاں شفیق آف پاک فین، محمد فیصل افضل سی ای او سپر ایشیا، میاں غلام محی الدین آف خورشید فین، داود جہانگیر راٹھور، عمیر سیٹھی آف ہلٹن فین اور نعمان جاوید شامل تھے۔