• news

پنجاب میں جلسوں پر قانون اپوزیشن کا استقبال کرے گا: فردوس عاشق

لاہور(نیوزرپورٹر)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور صوبائی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مستحق اور نادار بچوں کے ا عزاز میںگور نر ہائوس میں ظہر انہ دیا۔ اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن جلسوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے سے باز رہے ۔یہ وقت سیاست کر نے یا جلسوں کا نہیں کرونا سے بچائو کا ہے۔اپوزیشن کے جلسوں سے پاکستان میں بھی امر یکہ جیسی صورتحال ہوسکتی ہے۔مستحق اور نادار بچوں کے لئے گور نر ہائوس کے دروازے24گھنٹے کھلے ہیں۔ ہفتہ شان رحمۃ للعالمین کے سلسلے میں چائلڈ پروٹیکیشن کے بچوں کے عزازمیں ظہرانہ دیا گیا ۔اس موقعہ پر ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ اور ڈاکٹر شاہد صدیق سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ فیڈمک کے چیئر مین میاں کاشف اشفاق کی طر ف سے بھجوائے جانیوالے تحائف بچوں میں تقسیم کیے گئے۔میڈیا سے گفتگو اور تقریب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن کا ہر معاملے پرسب سے پہلے سیاسی اور ذاتی مفادات کو تر جیح دینا معمول بن چکا ہے۔گور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو آج بھی عام آدمی کی فکر ہے وزیراعظم نے سمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی اپنائی ہے پہلے بھی اسکے مثبت نتائج نکلے ہیں اور اب بھی ان شاء اللہ یہ پالیسی کامیاب ہوگی ۔مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن اگر پنجاب میں جلسے کر یگی تو قانون ان کا استقبال کر یگا۔ اپوزیشن کو چاہیے وہ جلسوں کی بجائے کرونا سے بچائو کے لیے ایس او پیز پر عمل کیلئے کام کر ے۔ اپوزیشن نے لوگوں کی زندگیوں کو دائو پر لگا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نادار بچوں کے لیے نعمت ہے ۔تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ بچے قوم کی امید اور مستقبل ہیں ۔ریاست مستحق بچوں کی نگہبان بنے گی۔

ای پیپر-دی نیشن