نواز شریف کو خرابی صحت کے باعث معالج نے سفر سے منع کردیا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف کی خرابی صحت کے باعث ذاتی معالج نے انہیں سفر سے منع کردیا ہے۔ بیگم شمیم اخترکی میت پہلے ریجنٹ پارک اسلامک سینٹرلندن منتقل کی جائے گی۔ بیگم شمیم اخترکی نمازجنازہ ریجنٹ پارک اسلامک سینٹر میں ادا کی جائے گی۔