• news

پاک افغان تعلقات میں مثبت پیش رفت‘ زلمے خلیل کا خیرمقدم

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) افغان مفاہمتی عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بیان میں کہا ہے کہ پاک افغان تعلقات میں مثبت پیشرفت کی حوصلہ افزائی اور خیرمقدم کرتے ہیں۔ عمل ہونے پر یہ پیشرفت خطے کا امن و ترقی بڑھانے کا موجب ہو گی۔ پاکستانی وزیراعظم کا دورہ کابل مشترکہ وژن کی طرف ٹھوس قدم ہے۔ حملوں کی روک تھام‘ مضبوط تعلقات‘ معاشی روابط بڑھانے پر اتفاق کیلئے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ افغانستان میں جنگ بندی کیلئے کام کرنے کے پاکستان کے عزم کو سراہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن