امریکہ میں کرونا مریضوں کو 11 دسمبر سے ویکسین فراہمی کا امکان
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ ایف ڈی اے نے کہا ہے کہ امریکہ میں کرونا کے مریضوں کو ویکسین 11دسمبر سے دی جا سکتی ہے۔ ویکسین کرونا مریضوں کو دینے کیلئے ایف ڈی اے کا اجلاس دس دسمبر کو ہے جس میں منظوری دی جائے گی۔ امریکی، جرمن کمپنی نے مشترکہ تیار کردہ کرونا ویکسین 95 فیصد مؤثر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔