• news

اپوزیشن رہنمائوں کیلئے بلور ہائوس میں ظہرانہ، مٹن، چکن تکہ ، چپلی کباب کابلی پلائو، گاجر کا حلوہ پیش کیا گیا

پشاور(آئی این پی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)پشاور میں جلسے کے موقع پر بلور ہائوس میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا،مہمانوں کیلئے ظہرانے پر مٹن تکہ، پشاوری چپلی کباب، چکن تکہ، کابلی پلائو اور میٹھے میں گاجر کا حلوہ پیش کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن کیلئے خصوصی طور پر سوجی کا حلوہ تیار کیا گیا۔مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز اور دیگر ظہرانے کے بعد جلسہ گاہ پہنچے۔ اس موقع پربلاول بھٹو اور مریم نواز نے بلور خاندان سے ملاقات بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن