بڑے ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ ٹاپ 20 ڈیفالٹرز کی فہرستیں طلب
ملتان (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر کے لارج ٹیکس پیئر یونٹس اور ریجنل ٹیکس آفسز سے ٹاپ 20ٹیکس ڈیفالٹرز کی فہرستیں طلب کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے بڑے ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ احکام کے بعد ملک بھر میں فہرستوں کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے اور فہرستیں مرتب کرکے ایف بی آر ہیڈکوارٹر ارسال کی جائیں گی۔