• news

انصاف میڈیسن کارڈز جاری: تیزی سے ریاست مدینہ کی جانب گامزن ہیں : عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں انصاف میڈیسن کارڈ کا اجراء  کر دیا ہے۔ وزیراعلی آفس میں انصاف میڈیسن کارڈ کے اجراء کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں میں انصاف میڈیسن کارڈ تقسیم کئے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری پرائمری وسکینڈری ہیلتھ، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہاکہ انصاف میڈیسن کارڈ کے ذریعے ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات کا آغاز کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ایڈز کے 9862 اور ہیپاٹائٹس 23560 اور ٹی بی کے 70047 مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ مریضوں کی سہولت کے لئے آسان طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ متعلقہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اصل شناختی کارڈ کے ساتھ بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔ تشخیصی عمل مکمل ہونے پر مریض کو رجسٹرکر کے انصاف میڈیسن کارڈ جاری کر دیا جائے گا۔ مریض کسی بھی متعلقہ سنٹر سے مفت ادویات لے سکے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مدینہ کی ریاست بنانے کا جو عزم کیا ہے ہم تیزی سے اس کی جانب گامزن ہیں۔ پنجاب احساس پروگرام، صحت انصاف کارڈ اور اب انصاف میڈیسن کارڈ کا اجراء اس امر کا واضح ثبوت ہے -وزیراعلی عثمان بزدار نے ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس، ایڈزاو رٹی بی کے مریضوں کے لئے علیحدہ ڈیسک بنانے کی ہدایت کی۔ پنجاب کے 36اضلاع میں مجموعی طورپر 174882 مریضوں میں انصاف میڈیسن کارڈ تقسیم کئے جائیں گے -وزیراعلی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتا ہوں جس نے مجھے اور میری ٹیم کو بیمار اور دکھی انسانیت کی خدمت کی سعادت عطا کی۔ وہ دن دور نہیں جب پنجاب کے ہر شہری کو حکومتی سطح پر مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی۔ یہ ہمارا عزم ہے اور ہم اس وعدے کو پورا کر کے دم لیں گے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد کے علاقے جھنگ روڈ پر بچی کے قتل کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزما ن کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محمد نواز شریف اور محمد شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد کے علاقے جھنگ روڈ پر بچی کے قتل کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزما ن کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔وزیراعلیٰ آفس کے پی آر او سیکشن میں تعینات اسسٹنٹ گلریز احمد کے بڑے بھائی آج قضائے الہی سے انتقال کر گئے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے گلریز احمد کے بھائی کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی ا ور تعزیت کااظہار کیاہے۔وزیراعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی آپ کے بھائی کو جوار رحمت میں جگہ دے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ای پیپر-دی نیشن