• news

لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ ماسٹر پینٹس نے جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ 2020ء  ماسٹر پینٹس نے جیت لیا۔ فائنل میں ڈائمنڈ پینٹس / ایف جی پولو ٹیم کو آدھے گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل میچ میں ڈائمنڈ پینٹس / ایف جی پولو کی ٹیم نے پہلے چکر میں چار گول کرکے برتری حاصل کرلی۔ دوسرے چکر میں ماسٹر پینٹس کی طرف سے دو جبکہ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے ایک گول کیا۔ تیسر ے چکر میں ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے چار گول کرکے برتری حاصل کرلی جو چوتھے چکر تک قائم رہی۔

ای پیپر-دی نیشن