• news

ریپ 3 واقعات: کاہنہ میں بیوٹیشن سے اجتماعی زیادتی‘ ویڈیو بنا لی

کاہنہ‘ سرگودھا، گجرات (نامہ نگاران) سرگودھا میں غیرمسلم لڑکی، گجرات میں 11 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں واقعات کے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گجرات سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاؤں میں اوباش نوجوان نے 11سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو دس گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔ سرگودھا سے نامہ نگار کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ فیکٹری ایریا میں اوباش نوجوان نے غیرمسلم لڑکی کی عزت لوٹ لی اور فرار ہو گیا جس کو پولیس نے مقدمہ درج کر کے چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق جواں سال لڑکی کو علاقہ کے اوباش سہیل نے ہوس کا نشانہ بنایا۔ کاہنہ سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ نشتر کالونی کے علاقے یوحنا آباد میں چار افراد کی بیوٹیشن سے زیادتی‘ ملزمان ویڈیو بنا کر بیوٹیشن کو مسلسل بلیک میل کرتے رہے۔ یوحنا آباد کی رہائشی نے تھانہ نشتر کالونی میں درخواست میں مؤقف اختیار کیا چھ ماہ قبل آسیہ نامی نرس نے گھر بلایا۔ وہاں پر سرفراز جیون سلیم نذیر منیر مسیح پہلے سے موجود تھے۔ نرس نے مجھے نشہ آور دوائی جوس پلا دی۔ میں بے ہوش ہوگئی اور چاروں ملزمان نے مجھ سے زیادتی کی۔ ہوش آنے پر دھمکی دی کسی کو بتایا تو ہم ویڈیو فیس بک پر وائرل کر دیں گے۔ دوسری مرتبہ بھی ملزمان نے مجھے بلیک میل کر کے اپنے گھر بلا کر زیادتی کی۔ ملزمان مجھے مسلسل بلیک میل کر رہے ہیں اور میرے بھائیوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن