اوباما کی کتاب سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں شامل
واشنگٹن (صباح نیوز)سابق امریکی صدر بارک اوباما کی کتاب دی پرومسڈ لینڈ رواں سال کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں شامل ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ہی اوباما رواں سال کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مصنف بھی بننے والے ہیں۔اس سے قبل ان کی اہلیہ مشیل اوباما بھی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مصنفہ میں شامل ہوچکی ہیں، یہ اعزاز انہوں نے 2018 میں اپنی کتاب بی کمنگ کو شائع کرنے کے بعد حاصل کیا۔