عراق میںبم دھماکے اور فائرنگ سے 9افراد ہلاک
بغداد(صباح نیوز)عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی بغداد میں پہلے سڑک کنارے نصب بم سے ایک کارکو نشانہ بنایاگیا، اور پھر امدادی کارروائیوں کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔