• news

پی ڈی ایم میں شامل بعض جماعتیںملک کو توڑنے کیلئے ماحول بنا رہی ہیں،مولانا شیرانی 

ژوب (آن لائن )جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما سابق چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے امریکہ سمیت پانچ بڑی قوتیں اپنی حاکمیت اور وجود کو برقرار رکھنے کیلئے دنیا کے دیگر ممالک پر کبھی ادھر کبھی ادھر جنگیں مسلط کرتی چلی آرہی ہے ان مقاصد کے حصول کیلئے انہوں نے اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل تشکیل دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے سابق ڈپٹی چیئر مین قاضی احمد خوستی کی رہائشگاہ پر کارکنوں کے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تربیتی سیشن میں قاضی احمد خوستی مولوی فیض محمد شیرانی مولانا مبین شاہ اخوندزادہ مولوی آدم لون کے علاوہ دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پر حکمرانی ان پانچ ممالک کی ہے باقی دنیا کے تمام ممالک کے سربراہان ان پانچ ممالک کی ایما پر چل رہے ہیں اور ان کے حکم کے تابع ہیں اور صرف دیکھ بھال کرتے ہیں ہم پاکستان سمیت دنیا کے ان ممالک کو ویلفیئر سٹیٹ نہیں کہہ سکتے ہماری حکومت سے عوامی خدمت کا تعاضہ کرنا بہت دور کی بات ہے پی ڈی ایم میں شامل بعض جماعتیں ملک کو توڑنے کیلئے ماحول بنا رہی ہیں اور بعض جماعتیں اپنے سیاسی مفادات کا سودا کرنے کیلئے تگ ودود میں مصروف ہیں ہمیں جنگوں سے دور رہنا چاہیے کیونکہ یہ دوسروں کی جنگ ہے جو وہ اپنی مفادات کیلئے لڑ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن