• news

پنجاب یونیورسٹی: 2 طلبہ تنظیموں میں تصادم، گھونسوں، لاتوں کا استعمال، پولیس تعینات

لاہور (نامہ نگار) پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میںتصادم ہو گیا۔ جس پر پولیس کی بھاری نفری پنجاب یونیورسٹی تعینات کردی گئی ہے۔ دونوں گروپوں میں گھونسے، مکے اور لاتیں چل گئیں جبکہ جھگڑے کی اطلاع ملنے پر دونوں گروپوں کے طلبہ کی بڑی تعداد وہاں اکٹھی ہونا شروع ہو گئی۔ پولیس نے حالات پر قابو پالیا۔ پولیس کے مطابق پشتون اور اسلامی  جمعیت طلباء کے درمیان لڑائی جھگڑا کیفے ٹیریا میں معمولی بات پر ہوا۔ تاہم واقعہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔ ایس پی انوسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عبدالوہاب بھی پنجاب یونیورسٹی بھی پہنچ گئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور دونوں گروپوں میں بات چیت جاری ہے۔ درخواست ملنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن