فضل الرحمن کا نوازشریف کو فون والدہ کے انتقال پر تعزیت
اسلام آباد (اے پی پی) مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ جے یوآئی کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق فضل الرحمن نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔