• news

ممتاز قانون دان نعیم بخاری     3سال کیلئے چیئرمین پی ٹی وی تعینات 

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)وفاقی حکومت نے ممتاز قانون دان اورٹی وی اینکر نعیم بخاری کو تین سال کیلئے پاکستان ٹیلی وژن(پی ٹی وی)کا چیئرمین تعینات کردیا جسکا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پیر کووفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ نعیم بخاری پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن بورڈ کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے اس کے علاوہ نعیم بخاری کو تین سال کی مدت کیلئے پی ٹی وی کا چیئرمین بھی مقرر کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وہ اس عہدے پر تین سال کی مدت کیلئے تعینات رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن