زرداری کی طبیعت خراب‘ کراچی کے ہسپتال منتقل‘ آج عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست
اسلام آباد ( وقائع نگار +نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر زرداری کو طبعیت بگڑنے پر کراچی کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں عبوری درخواست ضمانت زرداری کی جانب سے منگل کو ہونے والی سماعت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 11 اکتوبر کو سابق صدر کراچی کے ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے، طبیعت بگڑنے پر 22 نومبر کو دوبارہ ہسپتال داخل کروایا گیا۔ آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر منگل کو حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی جائے۔ درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی ہیں۔