• news

امید ہے نئے امریکی صدر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن بنائیں گے: بابر اعوان

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی، نیوز رپورٹر) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ملاقات میں کرونا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پارلیمانی امور کی انجام دہی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کرونا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پارلیمانی امور کی انجام دہی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ احتیاطی تدابیر کیلئے اب تک کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی برائے کرونا وائرس میں باہمی مشاورت سے کرنے پر دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ۔ وزیر اعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے فوزیہ صدیقی سے ملاقات میں کہا کہ حکومت عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے، نئے امریکی صدر سے امید ہے وہ عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن بنائیں گے۔ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ حکومت مختلف ممالک میں قیدپاکستانیوں کی واپسی کیلئے کوشاں ہے، وزیراعظم کی ذاتی کوششوں سے5ہزارپاکستانی قیدی واپس لائے گئے ہیں۔ بابر اعوان  نے کہا کہ ایوان بالامیں وزارت خارجہ نے عافیہ کیلیے کوششوں کاجائزہ رکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے امریکی صدر سے امید ہے وہ عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن بنائیں گے۔ فوزیہ صدیقی نے عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے وزیراعظم اور بابر اعوان کی کوشش پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن