• news

امارات میں پہلا روزہ 14 اپریل، چھوٹی عید 13 مئی بدھ، عیدالاضحیٰ 20 جولائی منگل کو ہوگی

ابو ظہبی (اے پی پی) مشہور اماراتی ماہر فلکیات  ابراہم الجروان نے 2021ء کے اسلامی تہواروں کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ عرب یونین آف آسٹرونومی اینڈ سپیس سائنسز  اور شارجہ  پلانیٹریم کے ڈائریکٹر الجروان نے پیش گوئی کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ 14 اپریل 2021ء کو ہو گا۔ یو اے ای میں رمضان المبارک کے ہلال کی تشکیل 12 اپریل 2021ء کو شام 6:31 پر شروع ہوگی، اسی وجہ سے اس روز اس کا دکھائی دینا ممکن ہوگا۔ اس بار عید الفطر 13 مئی بروز بدھ کو ہو گی۔ کیونکہ یکم شوال کا چاند 11 مئی 2021 کو طلوع ہو گا تاہم یہ 12 مئی منگل کے روز ہی دکھائی دے گا۔ جبکہ یکم ذی الحجہ کا چاند 10 جولائی 2021ء کو دکھائی دینے کا امکان ہے۔ اس لیے عید الاضحی یعنی 10 ذی الحجہ 20 جولائی بروز منگل ہو گی جبکہ حج بروز سوموار 19جولائی کو ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن