• news

یو اے ای: کاروبار کیلئے کفالہ قوانین میں ترمیم، امارتی شیئر ہولڈر کا قانون منسوخ

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ عرب امارات میں بھی کاروبار کیلئے کفالہ قوانین میں ترمیم کر دی گئی۔ کاروبار کیلئے اماراتی شیئر ہولڈر کا قانون منسوخ کر دیا گیا۔ خلیجی اخبار دی نیشنل کے مطابق نئے قوانین کا مقصد کاروبار کیلئے مزید سازگار ماحول بنانا ہے۔ 2015ء کے کاروباری قوانین میں تبدیلیوں سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔ سٹریٹجک لحاظ سے اہم شعبوں میں کمپنیوں کو تبدیلیوں سے مستثنیٰ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن