• news

کوہلو:گیس سلنڈر دھماکے میں  جاں بحق بچوں کی تعداد14ہوگئی

کوہلو(صباح نیوز) کوہلو میں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 14 ہوگئی۔8 نومبر کو کوہلو کے نواحی علاقے بوہڑی میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں تقریب میں شریک کم سن بچوں سمیت 33 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ بلوچستان میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو ملتان میں نشتر  ہسپتال کے برن سینٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں ایک ایک کرکے 13 بچے جانبر نہ ہوسکے اور  ایک اور زخمی بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے نتیجے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 14 ہوگئی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ملتان برن سینٹر میں مزید 4 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن