• news

گجرات: 2 بچوں کی ماں، فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر خاتون کی خود کشی 

گجرات/ فیصل آباد (نامہ نگار+آن لائن) اسلام گڑھ میں دو بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ صدر جلالپور جٹاں پولیس نے متوفیہ کے بھائی کی درخواست پر کارروائی  کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کر دی۔ گھریلو  جھگڑے پر خاتون نے زہریلی گولیاں نگل کر خود کشی کر لی۔ آن لائن کے مطابق جڑانوالہ کی بشریٰ بی بی زوجہ طارق نے گھریلو جھگڑے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جان بچانے کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن