• news

پرنس ولیم، کیٹ میڈلٹن  پالتو کتے کی موت پر افسردہ

لندن (نیٹ نیوز) ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج (شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے اعلان کیا ہے کہ انکا پالتو کتا لوپو جو کہ گزشتہ 9 برس سے ان کے ساتھ تھا وہ مرگیا ہے۔ شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے یہ اعلان اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔ کینسنگٹن شاہی محل کے ارکان نے کہا کہ ہم بڑے دکھ کے ساتھ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارا پیارا کتا لوپو گزشتہ ہفتے اس دنیا سے چلا گیا ہے۔ وہ گزشتہ نو برس سے ہمارے خاندان کے دل میں رہتا تھا اور ہم اسے بہت مس کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن