بیلاروس میں صدر کے استعفیٰ کیلئے احتجاج 15 ہفتوں سے جاری
منسک (نوائے وقت رپورٹ)بیلاروس میں پندرہ ہفتوں سے ہزاروں افراد صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فاشزم کے خلاف مارچ کے عنوان سے مظاہرین نے اتوار کو دارالحکومت منسک کے مختلف علاقوں میں 30 پر امن ریلیاں نکالیں۔ پولیس نے کسی قسم کی ہنگامہ آرائی کو روکنے کے لیے شہر میں میٹرو سٹیشن بند کر رکھے تھے۔ بیلاروس میں رواں برس اگست سے صدر کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔