• news

انسداد دہشت گردی عدالت نے 31 لیگی رہنماؤں کی ضمانتوں کی توثیق کر دی 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)  انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث 2018ء میں نواز شریف کی وطن واپسی پر ہنگامہ آرائی کیس پر سماعت بغیر کارروائی 30نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ ایاز صادق سمیت چار ملزموں کی عبوری ضمانت میں 30 نومبر تک توسیع کردی گئی۔ دریں اثناء دوسرے کیس میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 31 لیگی رہنمائوں کی  ضمانتوں کی توثیق کردی ہے۔ انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے رہنما ئوں کو 5 ،5لاکھ روپے فی کس مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ ارکان اسمبلی پرویز ملک، شائستہ پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، رانا اقبال، علی پرویز ملک، کرنل (ر) مبشر جاوید سمیت 31 رہنمائوں نے ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن